Sunday, August 6, 2017

رنگین پرندوں کی افزائش


رنگین پرندوں کی افزائش اور کاروبار دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور بہت سارے لوگ انہیں گھروں میں پال رہے ہیں۔ خوبصورت پرندوں کی افزائش گھر کے آنگن، چھت یا بالکونی کے مختصر سے حصے میں کی جاسکتی ہے، اسکے لئے آپ کم خرچ میں لکڑی کے ٹکڑوں اور لوہے یا پلاسٹک کی جالی کو جوڑ کر پنجرے بنا سکتے ہیں۔ یا مٹی سے بنے برتنوں جیسے مٹکی وغیرہ کو بھی استعمال میں لاسکتے ہیں۔ انکے علاوہ ٹوٹے برتنوں جیسے بالٹی، گھی یا پانی کی بوتلوں یا کین وغیرہ کو سوراخ کرکے پرندوں کے رہنے کی جگہ بنا سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ گتے یا لکڑی کے کارٹن یا پلاسٹک اور ٹہنیوں سے بنی ٹوکریاں بھی اس مقصد کیلئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔ مختلف قسم کے طوطے جیسے بجریگر اور کوکٹیل طوطے، چڑیائیں جیسے فنچ، جاوا، یا کنیری؛ کبوتر، لو برڈس، کوکیٹو اور بٹیر بہت آسانی سے گھروں میں پالے جاسکتے ہیں۔ یہ پرندے تھوڑے وقت میں بچے پیدا کرتے ہیں جو کہ اچھی خاصی قیمت پہ فروخت ہوتے ہیں۔ پرندوں کیلئے خوراک اناج کے مختلف قسموں کو ملاکر بنائی جاسکتی ہے اور بنی بنائی بھی مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہے۔

No comments:

Post a Comment

https://www.ytmonster.net/register?ref=aadil143s