خرگوش کی افزائش

خرگوش ایک چھوٹا سا خوبصورت جانور ہے۔ اس کا گوشت نفیس اور بکرے کے گوشت سے ملتے جلتے ذائقے والا ہے۔ خرگوش کی افزائش بہت ہی آسان ہے اور اس میں مرغیوں کی طرح بیماریوں کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ خرگوش کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ایک خرگوش ایک سال میں جتنے بچے دیتا ہے ان کا مجموعی وزن ایک گائے کے برابر ہوجاتا ہے۔ اور اگر آپ فقط تین خرگوش (دو مادہ اور ایک نر) پالیں تو یہ ایک چھوٹے گھرانے کیلئے سال بھر کیلئے گوشت مھیا کرنے کیلئے کافی ہیں۔ خرگوش کو پنجرے میں آسانی سے پالا جاسکتا ہے، جسے لوہے کی تاروں یا لکڑی کے تختوں سے کم خرچ میں بنایا جاسکتا ہے۔ آم اور دیگر پھلوں کے کارٹن سے بہت ہی کم خرچ مین ڈربہ بنایا جاسکتا ہے۔ ڈربہ اینٹوں سے چھوٹی دیوار چن کر بھی بنایا جاسکتا ہے۔

 ایک مادہ خرگوش ایک دفعہ میں 8 سے 12 بچے دیتی ہے اور سال میں 8 سے 10 دفعہ بچے جنتی ہے۔ خرگوش کے بچے 8 سے 10 ہفتے میں تقریباً 2 سے 33 کلوگرام کے ہوجاتے ہیں۔ خرگوش  کے چھوٹے بچوں کو آرام اور گرمی پنہنچانے کیلئے نرم کپڑا یا گھاس پھوس استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خرگوش کی خوراک میں ہری گھاس اہم ہے اور تھوڑی بہت اناج کی کوئی قسم شامل کی جاسکتی ہے۔ سستی سبزیاں جیسے گاجر, شلجم، پالک، کھیرا وغیرہ بھی دئے جاسکتے ہیں۔ ایک خرگوش پر تقریباً 80 سے 100 روپئے تک خرچہ آتا ہے اور ایک خرگوش تقریباً 250 سے 300 روپے میں فروخت ہوتا ہے اسطرح آپ خرگوشوں کی افزائش پر 100 فیصد تک منافع لے سکتے ہیں اور اپنے گھر کی گوشت کی ضروریات سستے اور معیاری گوشت سے پوری کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ  اضافی آمدنی کیلئے ایک اہم ذریعہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

خرگوش اور دیگر جاندار پالتے وقت اس بات کا دھیان رکھنا بہت ضروری ہے کہ ان کی حیاتیاتی ضروریات کا خیال رکھا جائے اور انہیں بیماریوں یا ان کے شکاریوں سے بچانے کا وقت سے پہلے اہتمام کیا جائے۔ اسکے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تھوڑے پیسے سے شروعات کریں، اچھی طرح پلاننگ کریں، اور اس کی افزائش اور کاروبار کے متعلق پہلے سیکھیں اور مکمل معلومات حاصل کریں۔ اور جب تک آپ اچھی طرح سمجھ نہ جائیں تب تک کسی ماہر سے مشورہ کرتے رہیں۔ جب کچھ تجربہ حاصل ہو جائے اور مسائل پہ قابو پانا آسان لگنے لگے تو کاروبار کو بڑھاتے جائیں کامیابی اور خوشحالی آپکے قدم چومے گی۔

No comments:

Post a Comment

https://www.ytmonster.net/register?ref=aadil143s