مویشیوں کے دودھ میں اضافے کا آسان طریقہ

صحتمند دودھ کیلئے ضروری ہے کہ جانور صحتمند ہو اور اسکی صحت و صفائی برقرار ہے۔ دودھ میں اضافے کیلئے ضروری ہے کہ مویشیوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے۔ ان کی روزانہ صفائی کیجائے خاص طور پہ ان کے تھن، ٹانگیں اور پونچھ ہر وقت صاف رکھے جائیں۔ ان کے رہنے کی جگہ مناسب اور آرامدہ ہونی چاہئے اور اسے روزانہ پابندی سے صاف کیا جانا چاہئے اور وہاں وقت بوقت چونا چھڑکنا چاہئے۔ جانوروں کی صحت برقرار رکھنے کیلئے انکی مستقل نگہداشت ضروری ہے۔ مویشیوں کو متعدی بیماریوں سے بچاؤ  کے ٹیکے پابندی سے لگوانے چاہئیں اور انہیں پیٹ کے کیڑوں کی دوا (ڈرینچ) مناسب وقت پر پلانی چاہئے۔ اگر جانور کو جوں یا چیچڑے وغیرہ لگے ہیں تو انہیں نکال دینا چاہئے یا اس کیلئے بھی دوا دینی چاہئے۔ اگر کوئی مویشی بیمار پڑجائے تو اسے باقی جانوروں سے علیحدہ کردینا چاہئے۔ مویشیوں کو شدید موسمی اثرات جیسے گرمی اور سردی سے بچانے کا مکمل بندوبست کرنا چاہئے، خاص کر گرمی کے دنوں میں انہیں ٹھنڈک مہیا کرنے کا بندوبست کرنا چاہئے، جیسے سایہ اور پانی کا چھڑکاؤ۔ انکے علاوہ دودھ دوہنے والے شخص کا صحتمند اور صاف ہونا بھی ضروری ہے۔ اسکے ہاتھ، ناخن اور کپڑے صاف ہونے چاہئیں۔ جانور کے تھنوں کو دودھ دوہنے سے پہلے اور بعد میں صاف پانی دھونا چاہئے اور دودھ دوہنے کے بعد ٹیٹ ڈپ یا اینٹی سیپٹک دوائی کا اسپرے کرنا چاہئے۔

No comments:

Post a Comment

https://www.ytmonster.net/register?ref=aadil143s