Thursday, August 10, 2017

گھر اور اسکول میں سبزیاں اگائی

کچن گارڈن کیا ہے؟
کچن گارڈن سے مراد گھر میں سبزیاں اگانا ہے۔ کچن گارڈن آپ اپنے گھر کے کسی بھی حصے میں اگا سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی فلیٹ میں رہتے ہیں تب بھی آپ یہ کام خوش اسلوبی کر سکتے ہیں اور اسکے لئے آپ اپنی کھڑکیون یا بالکونی کو استعمال کرکے ورٹیکل گارڈن سے اپنے گھر کی سبزی کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ کچن گارڈن کیلئے کسی زیادہ اہتمام کی ضرورت نہیں، انہیں آپ کیاریوں میں اگاسکتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں تھوڑی سی کچی زمین ہے تو یہ سونے پہ سہاگہ ہے ورنہ آپ کیاریوں سے بھی اچھا منافع کما سکتے ہیں۔ اسکیلئے آپ کوئی سے پرانے برتنوں جیسے پرانی بالٹی، ٹوٹا ہوا مٹکا، پرانے ٹائر، ٹیوب یا پائیپ کے ٹکڑے یا کوئی بھی ایسا برتن جس میں تھوڑی سی مٹی اور پانی جمع کیا جاسکے استعمال کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ لکڑی کے تختوں سے بنے پھلوں کے کارٹن یا موٹے کپڑے سے بنے تھیلے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ پانی یا کوکنگ آئل وغیرہ کے کین یا کولڈ ڈرنک کی دو لیٹر یا اس سے بڑی بوتلیں کچن گارڈن کیلئےبڑی افادیت رکھتی ہیں۔ ان بوتلوں سے ورٹیکل گارڈن جو شہری گھروں کیلئے بہت کارآمد ہیں،  بڑی عمدگی سے بنائے جاسکتے ہیں۔ ان کے علاوہ آپ اپنے گھر یا فلیٹ کے فرش کو بھی برؤئیکار لاسکتے ہیں، اسکے لئے فرش پر موٹے پولی تھین کی دہری تہہ لگانی چاہئے تاکہ سیپیج سے فرش خراب نہ ہو۔

کچن گارڈن میں کیا اگایا جاسکتا ہے؟
کچن گارڈن میں آپ ٹماٹر، مرچ، کھیرا، بینگن، بھینڈی، کریلہ،توری، پیاز، پالک، دھنیا اور لہسن کے علاوہ اور بہت سی سبزیاںاگاسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آلو اور شلجم یا گاجر تک اگائےجاسکتے ہیں۔ آجکل ایسے بیج بازار میں دستیاب ہیں جو زیادہاور جلدی پھل دیتے ہیں اور بیماریوں سے بھی کم متاثر ہوتےہیں۔ بیج کے علاوہ کسی اچھی نرسری سے ان سبزیوں کے پودےبھی لئے جاسکتے ہیں جو جلد پھل دیتے ہوں۔ سبزیوں کو اگانےاور ان کی دیکھ بھال کے طریقے آن لائن دیکھے جاسکتے ہین اورکئی سرکاری ادارے اور غیرسرکاری تنظیمیں اس کام میں آپ کیمعاونت کرسکتی ہیں۔

 !اسکول میں کچن گارڈن یا بیک یارڈ گارڈن کو فروغ دیجئے
اسکول میں بچوں کو سبزیون کے پودے لگانے کیلئے تعلیم اور ترغیب دیجئے اور اسکول کے آگے پیچھے زمین اور کیاریوں میں ان سے پودے لگوائیں اسطرح کچن گارڈن کو  بہت آسانی سے فروغ دیا جاسکتا ہے۔ اسطرح بچوں میں سبزیوں اور پھلوں سے رغبت بڑھے گی اور اور اپنے والدین اور رشتہ داروں میں اس شوق کو پروان چڑھانے میں مددگار بنیں گے اور کچن یا بیک یارڈ گارڈن ترقی یافتہ ملکوں کیطرح تقریباً ہر گھر کا حصہ بن جائے گا۔ اور اسطرح غریب گھرانوں کی سبزی ترکاری کی ضروریات کم خرچ میں پوری ہوسکیں اور ان میں غزائی کمی پہ بھی قابو پایا جاسکے۔    

No comments:

Post a Comment

https://www.ytmonster.net/register?ref=aadil143s