Tuesday, August 8, 2017

ریت کے ڈیم یا زیر زمین ڈیم بناکر پانی زخیرہ کرنا

ایسے علاقے جن کی زمین نشیب و فراز پہ مشتمل ہے وہاں اترائی کی طرف دیوار بناکر ڈیم سا بنا دیا جاتا ہے، یہ ڈیم بظاہر ریت کا ہوتا ہے تاہم ریت کے نیچے پانی ٹریپ ہوجاتا ہے۔ چونکہ یہ علاقے گرم ہوتے ہیں اور برسات کے فوراً بعد پانی بخارات میں تبدیل ہوکر اڑ جاتا ہے تاہم ریت کے ڈیم کی وجہ سے پانی ریت کی موٹی تہہ میں پھنس جاتا ہے جسے ڈیم کے ڈھلان میں کواں بناکر یا ڈیم کے بیس میں نل لگا کر نکالا جاتا ہے جوکہ ریت میں سے چھن کر آنے کی وجہ سے صاف ہوتا ہے اور تقریباً مستقلاً دستیاب ہوسکتا ہے۔ پینے کے علاوہ اضافی پانی محدود پیمانے پر سبزیاں وغیرہ کاشت کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

1 comment:

https://www.ytmonster.net/register?ref=aadil143s